22 جنوری، 2024، 5:40 PM
Journalist ID: 5480
News ID: 85362400
T T
0 Persons

لیبلز

امریکہ کی کونیکو چھاونی پر دوسرا میزائل حملہ

تہران-ارنا- ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق پیر کے روز مشرقی شام میں غاصب امریکیوں کی فوجی چھاونی پر پھر سے میزائل حملہ ہوا ہے۔

عراق کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ مشرقی شام میں واقع کونیکو گیس فیلڈ میں امریکہ کی غیر قانونی فوجی چھاونی پر گزشتہ ایک گھنٹے کے اندر دوسری بار میزائل حملہ ہوا ہے۔

اس سے کچھ دیر پہلے بھی عراق کی مزاحمت نے کونیکو گیس فیلڈ میں امریکہ کی غیر قانونی چھاونی پر میزائل حملہ کیا تھا۔

غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کے آغاز اور غزہ میں بے گناہوں کے قتل عام کے بعد علاقے کی مزاحمتی تنظيموں غزہ کے مظلوموں کی حمایت کا فیصلہ کیا۔

اس تناظر میں عراق کی مزاحمتی تنظیموں نے عراق اور شام میں امریکی چھاونیوں پر 100 سے زائد حملے کرکے اسے یہ پیغام دیا کہ غزہ میں قتل عام کے لئے صیہونیوں کا ساتھ دینے کی قیمت بھاری ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .